تازہ ترین
عمران خان نے زندگی میں بہت کم سچ بولا، حمزہ شہباز

عمران خان نے زندگی میں بہت کم سچ بولا، حمزہ شہباز

لاہور: (11 اکتوبر 2018) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ  نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے، جبکہ عمران خان نے زندگی میں بہت کم سچ بولا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 2013ء سے پہلے 16، 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے۔ 18 ارب ڈالرز کے بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ سابق حکومت خزانہ خالی کرگئی ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے زمین نواز شریف نے خریدی تھی۔ نواز شریف نے اربوں ڈالرز کی پیشکش ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے۔ نواز شریف نے قوم سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے زندگی میں بہت کم سچ بولا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی خدمت کرنے والے کو گرفتارکیا گیا۔ شہباز شریف کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ پشاور میں کرپٹ ٹھیکیدار کو میٹرو بس کا ٹھیکہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

حکمرانوں نے پنجاب اسمبلی کو نہیں جمہوری نظام کو تالا لگایا، حمزہ شہباز

حکومت کرنے کیلئے جیلیں کاٹنی پڑتی ہیں، حمزہ شہباز

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top