تازہ ترین
عمران خان نے اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کردی، شہریار آفریدی

عمران خان نے اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کردی، شہریار آفریدی

اسلام آباد: (13 نومبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے چھ ماہ میں اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ ماسٹر پلان نہ ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ ایس ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کے مبینہ قتل کا معاملہ انتہائی حساس ہے۔ اس پربات نہیں کرسکتا، یہ قومی سلامتی اور کسی کی زندگی کامعاملہ ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ میڈیا ایسی خبریں چلانے سے گریز کرے۔ جن کے پیارے لاپتہ ہیں ان کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین سے چھ ماہ کے اندر اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اٹھائیس سال بعد بھی اسلام آباد کا ماسٹر پلان نہ بن سکا جس کے باعث وفاقی دارالحکومت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ قبضہ مافیا کا تعلق جس بھی سیاسی جماعت سے ہو، ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ ہماری حکومت میں سی ڈی اے نے وزیراعظم کو بھی نوٹس بھیجا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں قبضہ مافیہ کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

شہریارآفریدی نے تحریک لبیک کو کلین چٹ دے دی

جرم ثابت ہونے تک آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال سکتے، شہریار آفریدی

 

Comments are closed.

Scroll To Top