تازہ ترین
عمران خان منسٹر انکلیو میں عام گھر میں رہائش اختیار کریں گے، فواد چوہدری

عمران خان منسٹر انکلیو میں عام گھر میں رہائش اختیار کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: (10 اگست 2018) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے ایک دن کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ عمران خان منسٹر انکلیو میں رہائش اختیار کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کیلئے تیاریاں کل سے شروع ہو جائیں گی اور فہرستیں بھی مل جائیں گی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ اور کابینہ کیلئے مشاورت جاری ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم اور پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر انکلیو میں رہائش اختیار کریں گے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بنی گالہ میں سیکیورٹی کیلئے جو باڑ لگائی ہے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں ان پر جو خرچ آیا ہے وہ پارٹی اور عمران خان نے اپنی جیب سے ادا کیاہے اور ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے کا نہیں لگا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جس گھر میں عمران خان رہیں گے اگر اس میں بھی کچھ تھوڑا بہت کام کروانا پڑتا ہے تو وہ بھی اپنی جیب سے ہی کروائیں گے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا

دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے باعث غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 16سے 19 تاریخ تک ایڈنبرا جا رہے تھے جبکہ گزشتہ روز وزیر قانون علی ظفر نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی اور انہیں دورہ ملتوی کرنے پر قائل کیا۔صدر مملکت ممنون حسین اب نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد غیر ملکی دورہ کرینگے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہوا ہے ۔ نگران وزیر اعظم کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر نے کی سمری دو روزقبل بھجوائی گئی تھی۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔صدر ممنون حسین نے گورنر پنجاب اور کے پی نئے حکومت کے قیام تک ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے استعفے کا معاملہ نئی حکومت کے قیام تک موخر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائینگے، فیصل جاوید

قومی، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس 13 اگست کو طلب

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top