تازہ ترین
عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت جھوٹی، چور اور دھوکے باز حکومت ہے۔ عمران خان شہباز شریف سے خوفزدہ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شرف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ اللہ تعالیٰ اِس مقدمے میں بھی نواز شریف کو سرخرو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو چکر اور دھوکا دینا ہو تو نواز شریف پر این آر او کا الزام لگا دو۔ بجلی اور گیس مہنگی کرنی ہو تو شہباز شریف کو گرفتار کر لو۔ ڈالر مہنگا کرنا ہو تو حمزہ شہباز کو باہر جانے سے روک لو۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 10 لاکھ گھر وں کا جواب دینا ہو تو سعد رفیق کو گرفتار کر لو۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا پروڈکشن آڈر ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

حنیف عباسی کی بیٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے کی مذمت کرتی ہیں۔ کون سا قانون ایم ایس کو کال ریکارڈ کرنے اور پھر تشہیر کی اجازت دیتا ہے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایم ایس صاحب کے اِس عمل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔ حنیف عباسی کی بیٹی کا قصور یہ تھا کہ وہ حنیف عباسی کی بیٹی ہے۔ حنیف عباسی کی بیٹی کو اپنے والد کی گرفتاری کے بعد مشکلات اور دباؤ کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کیمرہ مین پر تشدد میں ملوث اہلکار کو سخت سزا دی جائے گی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع ، ذرائع

 

Comments are closed.

Scroll To Top