تازہ ترین
عمران، زرداری اوربلاول کی اکرام اللہ گنڈاپور پر حملےکی شدید مذمت

عمران، زرداری اوربلاول کی اکرام اللہ گنڈاپور پر حملےکی شدید مذمت

کراچی(22جولائی، 2018)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،پاکستان  پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رحمان ملک نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اللہ گنڈاپور پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ اکرام اللہ گنڈا پور اور ان کے قافلے پر آج ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے دعاکی کہ  اللہ پاک اکرام اللہ گنڈاپور سمیت تمام زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن کے دوران دھشتگردی کی نئی لہر میں تیزی قابل تشویش ہے۔

رہنماؤں کاکہناتھا کہ دھشتگردوں کی ان بزدلانہ حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ دشمن کو اسکے مذموم عزائم میں ناکامی کیلئے ہمیں باہمی اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔

پی پی پی رہنماؤں نے دعاکی کہ  الیکشن والااور ہر آنے والا دن پاکستان میں پرامن ہو۔

Comments are closed.

Scroll To Top