تازہ ترین
علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا

علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کردیا

ویب ڈیسک:(19 اپریل 2018) معروف گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں ہے جبکہ بہتان تراشی اور جھوٹے الزامات کے خلاف نہ صرف خود کیلئے بلکہ اپنی فیملی اور دوستوں کیلئے بھی کھڑا ہوا اور آج بھی میں یہی کروں گا کیوں کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔


علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، الزام کا جواب الزام سے نہیں دوں گا اور الزام تراشی کے بجائے سنجیدگی اور پیشہ ورانہ طریقے سے اس کا جواب دوں گا۔

انھوں نے میشا شفیع کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کوعدالت لے کر جاؤں گا اور یقین رکھتا ہوں کہ سچ ہمیشہ غالب ہوتا ہے۔

 

واضح رہے گلوکارہ میشا شفیع نے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا

لیجنڈری مزاحیہ اداکار عمر شریف 63 برس کے ہوگئے

Comments are closed.

Scroll To Top