تازہ ترین
علی ظفر طیفا ان ٹربل کے ساتھ

علی ظفر طیفا ان ٹربل کے ساتھ

لاہور: (17 فروری 2018) پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی آنے والی پہلی پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

علی ظفراب تک متعدد بولی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں، تاہم ’طیفا ان ٹربل‘ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہے۔ فلم کا مرکزی کردار بھی وہ خود ہی ادا کر رہے ہیں،جب کہ وہ اس فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں یہی نہیں اس فلم کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیے۔

جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے ڈائریکٹر احسن رحیم کی بھی یہ پہلی ڈائریکٹوریل فلم ہے کامیڈین ایکشن فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی بھی اسی فلم کے ذریعے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہے طیفا ان ٹربل‘ کے جاری کیے گئے تیس سیکنڈ دورانیے کے ٹیزر میں ورسٹائل اداکار جاوید شیخ کو گنجان شہر کی ایک فلیٹ میں ایک شخص سے یہ تفتیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ’طیفا کون ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کو لائٹ انگل انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، فلم کا پہلا ٹریلر 22 فروری کو ریلیز ہوگا، جب کہ فلم کی نمائش کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

:یہ بھی پڑھیے

نیویارک: معروف اسٹیج اداکارہ انتقال کر گئیں۔

صرف ایک تصویر نے پہنچا دیا شہرت کی بلندیوں پر

Comments are closed.

Scroll To Top