تازہ ترین
علیمہ خان عمران کی بےنامی دار ہیں، مریم اورنگزیب

علیمہ خان عمران کی بےنامی دار ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(11 جنوری 2019)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا تھے وہ ذرائع جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی جائیداد خریدی،

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ترجمان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی بے نامی جائیداد سے متعلق کہا کہ علیمہ خان عمران کی بےنامی دار ہیں، قوم کو بتایا جائے کہ کیا تھے وہ ذرائع جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی جائیداد خریدی،وہ ذرائع شوکت خانم کی فنڈریزنگ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔

دوسری جانب علیمہ خان کی بیرون ملک ایک اور جائیداد کا انکشاف ہواہے ، وزیر اعظم کی بہن امریکی ریاست نیوجرسی میں چار منزلہ عمارت میں تین فلیٹس کی مالک ہیں، ان فلیٹس کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

علیمہ خان نے یہ جائیداد 2004 میں خریدی تھی مگر اس کو جون 2017 تک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top