تازہ ترین
عراق کی تعمیر نو سے متعلق عالمی کانفرنس کویت میں ختم، 30 ارب ڈالر کے وعدے

عراق کی تعمیر نو سے متعلق عالمی کانفرنس کویت میں ختم، 30 ارب ڈالر کے وعدے

کویت سٹی: (14 فروری 2018) عراق کی تعمیر نو سے متعلق عالمی کانفرنس کویت میں ختم ہوگئی۔ چندہ دینے والے ممالک نے تیس ارب ڈالر امداد، قرضہ دینے اور سرمایہ کاری کرنے کے وعدے کئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عراق کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق کویت سٹی میں کانفرنس کے دوران کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے اعلان کیا کہ ان کا ملک عراق کی تعمیر نو سے متعلق کویتی فنڈ کے تحت دو ارب ڈالر کی رقم مختص کرے گا۔ ایک ارب مدد اور ایک ارب قرضے کی صورت میں دیا جائےگا۔ کویت کے امیرنے عہد کیا کہ یمن اور شام میں امن و استحکام کی واپسی کے بعد بھی دونوں ملکوں کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر پچاس لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد میں سے نصف تعداد اپنے گھروں کو لوٹ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق بدعنوانی کے خلاف جنگ بھی جاری رکھے گا جو کسی طور دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرشس نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ داعش تنظیم کے ساتھ جنگ کے بعد عراق کی تعمیر نو کی کوششوں حمایت کرے،عراقی حکومت نے تعمیر نو کیلئے اٹھاسی ارب ڈالر مدد دینے کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

عراق کی تعمیر نو:کویت کا قرضے اور سرمایہ کاری کا اعلان

ابوبکر بغدادی اب تک زندہ ہے، عراقی عہدیدار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top