تازہ ترین
عدنان صدیقی کی بانسری بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عدنان صدیقی کی بانسری بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب دیسک:(22 جون 2018) پاکستان کے مشہور اور معروف اداکار عدنان صدیقی اداکاری کے علاوہ بانسری بجانے میں بھی ماہر نکلے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے اس بار عید الفطر ملک سے باہر کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں منائی، جہاں انہوں نے حلال فوڈ فیسٹول میں شرکت کی۔

سترہ جون کو عدنان صدیقی نے اپنے تمام مداحوں کے لیے عید کے تحفے کے طور پر انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ بانسری پر گلوکار عاطف اسلم کے مشہور گانے ’دل دیاں گلاں‘ کی دُھن بجاتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہونے کے بعد اب وائرل ہوگئی ہے اور ہر طرف عدنان صدیقی کی بانسری کے چرچے ہیں۔

عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیا گانا ‘دل دیاں گلاں’ سلمان خان اور کترینہ کیف کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ میں شامل ہے، جو مداحوں میں بہت مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مومنہ مستحسن کا گانا ’آیا نہ تو‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

پاکستانی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Comments are closed.

Scroll To Top