تازہ ترین
عدلیہ کی کردارکشی اور ملکی صورتحال پر 9 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب

عدلیہ کی کردارکشی اور ملکی صورتحال پر 9 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب

لاہور: (22 نومبر 2017) ہائیکورٹ بار نے عدلیہ کی کردار کشی اور ملکی صورتحال پر 9 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وکلا رہنماؤں نے نااہل شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کے بل کی منظوری کو افسوسناک قرار دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ وکلاء کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں مگر عدلیہ کی بے توقیری اور اداروں کے خلاف مہم جوئی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر 9 دسمبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی گئی ہے۔ ملکی آئین میں تمام اداروں کی حدود متعین ہیں، نظام کو ڈی ریل ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایبٹ آباد میں توہین آمیز تقریر کی جس کی مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتیں ساتھ رابطے میں ہیں۔ بلاتفریق تمام سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں مدعو کیا جائے گا۔

نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار راشد لودھی نے کہا کہ نااہل وزیراعظم دنیا بھر میں اداروں کی کردار کشی کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ان کا نظریہ کرپشن اور اس کا تحفط ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ: نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست منظور

لاہور ہائیکورٹ کاچیئرمین پیمراکی تعیناتی کےخلاف درخواست پرحکومت سےجواب طلب

 

Comments are closed.

Scroll To Top