تازہ ترین
عدلیہ کی سرگرمی کی پیچھے فوج کا ہاتھ ہے، جاوید ہاشمی

عدلیہ کی سرگرمی کی پیچھے فوج کا ہاتھ ہے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد: (02 اپریل 2018) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے الزام لگایا ہے کہ عدلیہ کی سرگرمی کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔ عدلیہ نے ہمیشہ مارشل لاء کو تحفظ دیا ہے۔

ابتک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان میں ماورائے آئین اقدامات کی ایک پوری تاریخ موجود ہے۔ ان حالات میں ڈاکٹرائن کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کی سرگرمی کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ دھرنے کے دوران جوڈیشل مارشل لاء کی بات مجھ سے عمران خان نے کی تھی۔ میں نے انہیں جواب دیا کہ میں باغی ہوں، غدار نہیں ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

عسکری یا جوڈیشل مارشل لا کا موسم نہیں، جاوید ہاشمی

مسلم لیگ (ن) سے گلہ ہے، جاوید ہاشمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top