تازہ ترین
عدالت کی جانب سے جمعے کے روز سنائے جانے والے اہم ترین فیصلے

عدالت کی جانب سے جمعے کے روز سنائے جانے والے اہم ترین فیصلے

اسلام آباد: (06 جولائی 2018) عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی بروز جمعہ کو سنایا جائے گا۔ اگر ملکی تاریخ میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے گذشتہ 10 برسوں کے دوران سنائے گئے بڑے فیصلوں پر نظر ڈالی جائے تو عدالت نے تقریباً تمام اہم ترین فیصلے نامزد ملزمان کے خلاف ہی دیئے ہیں۔

بیس جولائی 2007

تین رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے افتخار چوہدری کو بطور چیف جسٹس عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور انہیں سپریم کورٹ کا سربراہ مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اکتیس جولائی 2009

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے 3 نومبر 2007ء کو لگائے جانے والے مارشل لاء کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو ملزم نامزد کیا۔

اٹھائیس جولائی 2017

سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ بھی جمعے کے روز سنایا اور نوازشریف کو بطور وزیراعظم عہدے سے ہٹانے کے ساتھ عوامی عہدہ پر نااہل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پندرہ دسمبر 2017

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی اپیل مسترد کردی اور کہا کہ عدالت نیب کے دلائل سے مطمئن نہیں ہوئی۔

پندرہ دسمبر 2017

جمعے کے روز ہی سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر ترین کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر عوامی عہدے سے نااہل قرار دیا۔

تیرہ اپریل 2018

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 13 اپریل بروز جمعے کے دن آئین کے آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نوازشریف اور جہانگیر ترین کو تاحیات عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔ عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ صادق اور امین نہ رہنے والا شخص عوامی عہدہ رکھنے اور پارلیمنٹ کا رکن بننے کا اہل نہیں ہے۔

(ایون فیلڈ ریفرنس (06 جولائی 2018 کو سنایا جائے گا

اگرچہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے نہیں بلکہ احتساب عدالت کی جانب سے سنایا جانا ہے لیکن عوام خصوصاً لیگی کارکنان میں تجسس پیدا ہوگیا ہے۔ 06 جولائی کو احتساب عدالت کیا فیصلہ دے گی؟ سب نے عدالت کی جانب ابھی سے نظریں جمالیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی

 

Comments are closed.

Scroll To Top