تازہ ترین
عدالتی نوٹس بھیج کر اراکین پارلیمنٹ کو ڈرایا نہیں جاسکتا، سلیم مانڈوی والا

عدالتی نوٹس بھیج کر اراکین پارلیمنٹ کو ڈرایا نہیں جاسکتا، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: (11 جنوری 2019) ڈپٹی چیئرمين سينيٹ سليم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ عدالتی نوٹس بھیج کر اراکین پارلیمنٹ کو ڈرایا نہیں جا سکتا۔ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش بھی ہوں گے۔

اسلام آباد ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈپٹی چيئرمين سینیٹ سليم مانڈوی والا نے کہا کہ واشنگٹن میں تعینات سابق پاکستانی سفیر علی جہانگیر اور ان کے والد جہانگیر صديقی نے ایئربلو ميں سرمایہ کاری کے حوالے سے ان کے ايک ٹوئٹ پر ہتک عزت کا مقدمہ ایک سال قبل دائر کیا تھا۔ جس کی متعدد سماعتوں کے بعد اب انہیں گرفتاری کا وارنٹ موصول ہوا ہے۔

سليم ماونڈوی والا نے کہا کہ ايسے مقدمات سے اراکين پارليمنٹ کو ڈرايا نہيں جاسکتا۔ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے عدالت میں پيش بھی ہوں گے ليکن عدالت کو جھوٹ بول کر گمراہ کيا گيا ہے۔

اپنے خلاف نوٹس کو پارلیمنٹ پر حملہ تصور کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمين سينيٹ سے اس معاملے پر نوٹس لينے کا مطالبہ بھی کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی اختلاف نہيں۔

Comments are closed.

Scroll To Top