تازہ ترین
متوقع وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا سیاسی سفر

متوقع وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا سیاسی سفر

کوئٹہ: (13 جنوری 2018) بلوچستان کے متوقع وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ملکی کی تاریخ کے سب سے کم صرف پانچ سو چوالیس ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے۔

عبدالقدوس بزنجو کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ ترین اور شورش زدہ ضلع آواران سے ہے، قدوس بزنجو 1974 میں پیدا ہوئے

میر عبد القدوس بزنجو نے ابتدائی تعلیم آواران سے حاصل کی جبکہ جامعہ بلوچستان سے انگریزی میں ماسڑز کیا اور پھر زمانہ طالب علمی ہی میں باقاعدہ سیاست کا اغاز کیا۔

دو ہزار دو میں پہلی بار عبد القدوس بزنجو پی پی 41 آواران سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور 2002 سے 2007 تک وزیر لائیو اسٹاک کے وزیر رہے۔

دوہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ضلع آواران کے حلقے پی بی 41 سے ایک بار پھر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ، عام انتخابات میں کالعدم تنظیموں کی دھمکیوں کے باعث انہیں صرف 544 ووٹ پڑے جو ملکی تاریخ میں کسی بھی صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب امیدوار کے لیے کم ترین ووٹ تھے۔

قدوس بزنجو نے 2013 سے 2015 تک بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے فرائض انجام دئیے۔

متوقع وزیراعلیٰ بلوچستان چار ماہ کے قلیل عرصے کے لئے منتخب کئے جائیں گے ، جس پر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ان کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب اعزاز کی بات ہے ، صوبے کے مسائل چار ماہ میں مسائل حل نہیں ہوسکتے ،مگر مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اتفاق رائے سے جمہوری عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top