تازہ ترین
عام انتخابات 2018: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم

عام انتخابات 2018: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم

اسلام آباد: (19 جون 2018) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل قائم کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کو ٹریبونل کا جج  مقرر کیا گیا ہے۔ 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو اپیلیٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا جاسکے گا۔دوسری جانب عام انتخابات 2018ء کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔جبکہ سابق صدر آصف زرداری کے نوابشاہ کے حلقہ این اے 213  اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کراچی کے حلقہ این اے 146 سے کاغذات منظور ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے لاہور کے حلقہ این اے 132، کراچی کے حلقوں این 249 اور 250 سے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔جبکہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کے کراچی کے حلقہ این اے 245 سے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں۔ادھر سابق صدر پرویز مشرف کے چترال کے حلقہ این اے ون سے کاغذات مسترد کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

این اے 53 : شاہد خاقان ، مہتاب عباسی اور عائشہ گلالئی کے بھی کاغذات مسترد

بلاول،شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور

 

Comments are closed.

Scroll To Top