تازہ ترین
انتخابی نشانات کیلئے دراخوستیں جمع کرانے کاوقت ختم

انتخابی نشانات کیلئے دراخوستیں جمع کرانے کاوقت ختم

اسلام آباد: (25 مئی 2018) عام انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کیلئے دراخوستیں جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ 70 سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جبکہ 40 سیاسی جماعتوں نے انتخابی نشان کیلئے درخواست نہیں دی۔

عام انتخابات میں انتخابی نشانات کیلئے دراخوستیں جمع کرانے کاوقت ختم ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے 25 مئی کی آخری تاریخ دی تھی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں 70 سیاسی جماعتوں نے انتخابی نشانات حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دیں۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، ایم ایم اے، عوامی نیشنل پارٹی، پاک سر زمین پارٹی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے دراخواستیں جمع کرادی ہیں۔

الیکشن کمیشن درخواستوں کا جائزہ لے کر جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں 20ارب سے زائد کے اخراجات کا تخمینہ

غیر ملکی مبصرین کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کی وضاحت

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top