تازہ ترین
عامر خان کی اپنے بھانجے کو میگا بجٹ فلم آفر

عامر خان کی اپنے بھانجے کو میگا بجٹ فلم آفر

ممبئی (12 فروری 2018) بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اپنے بھانجے عمران خان کو میگا بجٹ فلم مہا بھارت میں کردار کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو فلم مہا بھارت میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے لیکن تاحال ان کے کردار کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

عامر خان کے قریبی ذرائع نے بھی عمران خان کو آفر کی تصدیق کردی ہے اور کہا جارہا ہے کہ عمران کو بالی ووڈ میں واپسی کے لئے بڑی فلم کی ضرورت ہے۔

اس سے اچھی پیشکش انہیں نہیں مل سکتی، تاہم دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ اس آفر کا کیا جواب دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ مہا بھارت عامر خان کا ڈریم پراجیکٹ ہے جس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں اور یہ فلم 5 حصوں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

عامر خان کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کامران ٹیسوری 6 ماہ کیلئے معطل

سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم، فاروق ستار اور عامر خان آمنے سامنے آگئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top