تازہ ترین
عالمی یوم خواتین کے موقع پر امریکا برطانیہ اور دیگر ممالک میں ملین مارچ

عالمی یوم خواتین کے موقع پر امریکا برطانیہ اور دیگر ممالک میں ملین مارچ

لندن : ( 8 مارچ 2018) عالمی یوم خواتین کے موقعے پر امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں ملین مارچ کیا گیا۔ افغانستان میں خواتین نے حقوق کا مطالبہ کیا، اسپین میں مردوں کے برابر تنخواہ دینے کیلئے تریپن لاکھ خواتین نے ہڑتال کی جبکہ بھارت میں ہزاروں خواتین نے تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق عالمی یوم خواتین کے موقعے پر سیکڑوں خواتین نے افغانستان کے دارالحکومت میں مارچ کیا۔اور مطالبہ کیاکہ خواتین کو حقوق دئے جائیں۔ اور ان پر سے غیر ضروری پابندیاں ختم کی جائیں۔

نئی دہلی، ممبئی اور دیگر بھارتی شہروں میں ہزاروں خواتین نے مارچ کیا۔ اور مطالبہ کیاکہ خواتین اور بچوں سے جنسی تشدد کو روکا جائے۔اور خواتین کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دیا جائے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیویارک اور دیگر شہروں میں ہزاروں خواتین نے مارچ کیا۔ اور عورتوں کو مردوں کے برابر تنخوا دینے کا مطالبہ کیا۔

فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی میں بھی خواتین نے مارچ کیا۔جبکہ اسپین میں تریپن لاکھ خواتین ورکرز نے چوبیس گھنٹے کی ہڑتال کی۔ اور مطالبہ کیاکہ انہیں مردوں کے بابر تنخوا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

خواتین کا عالمی دن منانے کا آغاز کیسے ہوا؟

عالمی یوم خواتین آج منایا جارہاہے

Comments are closed.

Scroll To Top