تازہ ترین
عالمی یوم بصارت

عالمی یوم بصارت

ویب ڈیسک:(11 اکتوبر 2018) پاکستان سمیت دنیابھر میں آج عالمی یوم بصارت منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بصارت کی حفاظت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔دور جدید میں ٹیلیویژن‘ موبائل فونز‘ ٹیبلیٹس اور ان جیسے دیگر آلات کا غیرضروری اور غیراحتیاطی استعمال انسانوں کو بہت سے مسائل سے دوچار کرتا ہے جن میں سے ایک نظرکی کمزوری بھی ہے۔ایک تخمینے کے مطابق پاکستان کے 80لاکھ سے زائد شہری بینائی سے محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے معمولات میں کچھ تبدیلی لا کر اپنی نظر کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ بصارت کو محفوظ بنانے کیلئے طبی ماہرین کچھ مفید ٹپس بھی بتاتے ہیں۔ کام کے دوران جب بھی کمپیوٹر استعمال کریں تو اپنی آنکھوں کو جھپکیں تاکہ آپ کی آنکھیں خشکی کا شکار نہ ہو جائیں۔

کمپیوٹر کی سکرین سے تقریباً 25 انچ دور بیٹھیں۔ ہر آدھے گھنٹے بعد 20 سیکنڈ کا وقفہ لیں اور اپنی آنکھیں کمپیوٹر سکرین سے ہٹا کر ذرا فاصلے کے مناظر دیکھیں ‘اس سے آنکھوں کو راحت ملے گی۔ کمپیوٹر سکرین کی چکاچوند روشنی سے بچیں اور اس کی برائٹ نیس کو کم رکھیں۔اپنی آنکھوں پر غیرضروری بوجھ نہ ڈالیں اور اگر آپ کسی ورک اسپیس پر بیٹھ کر کام کر رہے ہیں تو ہر ایک گھنٹے بعد پانچ منٹ کا وقفہ کریں اور اٹھ کر چہل قدمی کریں یا کھلی فضا میں جا کر سانس لیں۔ وقفے کے دوران اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑیں اور پھر آنکھیں بند کر کے آنکھوں پر رکھ دیں اس سے بھی راحت ملے گی۔

اس کے علاوہ غذا میں وٹامن اے، سی اور ڈی کا استعمال رکھنے سے بھی بینائی کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی یوم ذہنی صحت

عالمی یوم ڈاک

 

Comments are closed.

Scroll To Top