تازہ ترین
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی: (12 فروری 2019) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی یہ قیمتی دھات مزید مہنگی ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرمہنگاہوکر 1313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ پربھی دیکھے گئے ہیں جہاں سونا 250 روپے مہنگا ہو کر 68 ہزار 150 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قدر 215 روپے اضافے سے 58 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top