تازہ ترین
عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے، صدر فلسطین

عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے، صدر فلسطین

نیویارک: (20 فروری 2018) فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہاہے کہ اسرائیل قانون سے بالاتر ہے۔ عالمی برادری فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم اور اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ دو ریاستی حل کیلئے عالمی امن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس مشرق وسطیٰ کے تنازع پر نیویارک میں ہوا۔ ایک عشرے کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی آبادی بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پھر بھی اسرائیل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ اسرائیل قانون سے بالاتر ہے اور امریکا اس کی مکمل حمایت کررہاہے۔ تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ مبقوضہ بیت المقدس منتقل کرنے اور اسے صیہونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا امریکی اعلان قبول نہیں۔ عالمی برادری فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرے اور اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنایا جائے۔ امید ہے کہ آئندہ اجلاس تک فسلطین یواین کا مکمل رکن بن جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیل مخالف قراردار:امریکہ نے یو این کی ایجنسی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

یو این میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اٹھانے کیلئے پاکستان نے ڈوزیئر تیارکرلیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top