تازہ ترین
عالمی امن کیلئے جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے 7 شہداء کیلئے یو این میڈل ایوارڈ

عالمی امن کیلئے جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے 7 شہداء کیلئے یو این میڈل ایوارڈ

راولپنڈی: (19 اپریل 2018) اقوام متحدہ کے امن مشن میں جان قربان کرنے والے 7 پاکستانی جوانوں کو یو این میڈل سے نواز دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں جان قربان کرنے والے سات پاکستانی فوجیوں کویو این میڈل دئیے گئے ہیں، جس کی مرکزی تقریب ادارے کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں منعقد ہوئی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جہنوں نے فرائض کی ادائیگی میں جان کا نذرانہ دینے والے پاکستانی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

میڈل پانے والوں میں سپاہی حضرت بلال، نائیک عبدالغفور، سپاہی محمد اشتیاق عباسی، حوالدار ذیشان احمد، شہید نائیک قیصرعباس، سپاہی یاسر عباس اور نائیک عطاء الرحمان کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایف سی کے دستوں پر افغانستان سے فائرنگ، 2اہلکار شہید،آئی ایس پی آر

طلباء کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور کا دورہ، آئی ایس پی آر

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top