تازہ ترین
عاصمہ جہانگیر کو سپردخاک کردیا گیا

عاصمہ جہانگیر کو سپردخاک کردیا گیا

لاہور: (13 فروری 2018) معروف قانون دان اور سنسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر واقع ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ ایل سی سی گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سینیٹر پرویز رشید، رہنما اے این پی افراسیاب خٹک، معروف صحافی حامد میر، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت جسٹس(ر)ناصرہ اقبال، اعظم نذیر تارڑ نے شرکت کی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس کے علاوہ ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی نمازہ جنازہ میں شریک ہوئیں۔

نمازہ جنازہ مولانا مودودی کے فرزند فاروق حیدر مودودی نے پڑھائی۔

اس سے قبل عاصمہ جہانگیر کی دوسری بیٹی سلیمہ جہانگیر بھی بیرون ملک سے وطن واپس پہنچی۔ ان کے بیرون ملک میں موجود ہونے کے باعث نماز جنازہ میں تاخیر کی گئی۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے بھی عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس سے قبل  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وکیل رہنما علی احمد کرد سمیت دیگر نے وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔واضح رہے کہ عاصمہ جہانگیر دو روز قبل دل کو دورہ پڑنے سے لاہور کے حمید لطیف اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ 66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952کولاہورمیں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ آرٹیکل 62 کے تحت تاحیات نااہلی کیس میں درخواست گزار بھی تھیں.انہوں نے جمعرات کو ہونے والی سماعت میں دلائل بھی دیئے تھے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جبکہ جیف جسٹس نے انہیں قانون اور سماجی کاموں پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی دخترمریم نواز، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرکی اچانک موت سےصدمہ پہنچا۔ عاصمہ جہانگیرکی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر شدید صدمے کا اظہار کیا۔

جواں سال رہنما نے کہا کہ ملک ایک جمہوری شمع سے محروم ہو گیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر نے زندگی بھر جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں اصولوں اور نظریات کے لئے اٹھنے والی ایک آواز خاموش ہو گئی ہے۔ جمہوریت ، قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے لئے مرحومہ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔وزیر ملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔

اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی آئینی، قانونی اور جمہوری تاریخ کا روشن باب تھیں۔ انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کیلئے آواز بلند کی۔ ان کا خلا مشکل سے پُر ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top