تازہ ترین
عارف علوی کو صدر مملکت بنائے جانے کا امکان

عارف علوی کو صدر مملکت بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد: (17 اگست 2018) کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی  عارف علوی کو اگلا صدر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی  صدارت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور پارٹی نے صدر مملکت کیلئے ان کا نام فائنل کردیا ہے تاہم حتمی منظوری پارٹی چیئرمین عمران خان دیں گے۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018ء کو پوری ہوگی جبکہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخبادھر آج پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

وزارت عظمٰی کے عہدے کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے مابین مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب ہوئے۔ عمران خان کو 176 ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف نے 96 ووٹس حاصل کیے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے۔دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ہوا اور ارکان اسمبلی نے ڈویژن کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب

ملک لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان

ملک لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، عمران خان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top