تازہ ترین
طلال چوہدری پر فرد جرم آج عائد کی جائےگی

طلال چوہدری پر فرد جرم آج عائد کی جائےگی

اسلام آباد (14مارچ، 2018)سپیریم کورٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر فرد جرم آج عائد کرے گی۔

گزشتہ سماعت 8مارچ کو سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے وکیل کو مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزیر مملکت برائے داخلہ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ توہین عدالت کی سماعت کرےگا۔

یاد رہے کہ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے 24 فروری کو توہین عدالت کیس میں عبوری تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا تھا۔ طلال چوہدری نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ عدالت کی تضحیک نہیں کی، توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا، میڈیا نے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

طلال چوہدری نے تحریری جواب میں کہا تھا کہ کبھی دانستہ، غیر دانستہ کوئی عمل نہیں کیا جس سے توہین عدالت ہو۔ انہوں نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ نہیں معلوم کس مواد کی بنیاد پرتوہین عدالت کارروائی شروع ہوئی، تفصیلات دی جائیں تاکہ اس کے مطابق جواب دے سکوں۔

وزیرمملکت برائے داخلہ نے جواب میں کہا تھا کہ آرٹیکل 19 ہرشہری کوآزادی رائے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست ہے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے۔

یہ بھی پڑھیے:

توہین عدالت کیس : سپریم کورٹ کا طلال چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top