تازہ ترین
طرابلس: لیبیا میں گاڑی الٹنے کے باعث23غیرقانونی تارکین وطن جان سےگئے

طرابلس: لیبیا میں گاڑی الٹنے کے باعث23غیرقانونی تارکین وطن جان سےگئے

طرابلس: (14 فروری 2018) لیبیا میں غیر قانونی تارکین سے بھری گاڑی الٹ جانے سے تئیس افراد جان سے گئے جبکہ ایک سو چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن سے بھری گاڑی لیبیا کے شمال مغربی شہر بنی ولید میں الٹ گئی۔ گاڑی میں تین سو غیر قانونی تارکین وطن اور پناہ گزیں سوار تھے۔امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ کم از کم پینتیس زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔امدادی کارکنوں کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں میں صومالی اور اریٹیریا کے شہری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اٹلی: کشتی ڈوبنے سے 700 غیرقانونی تارکین وطن ہلاک

لیبیا:کشتی ڈوب جانے سے400غیرقانونی تارکین وطن ہلاک

Comments are closed.

Scroll To Top