تازہ ترین
طالبان نے افغان صوبے جوزجان کے ضلع پر قبضہ کرلیا

طالبان نے افغان صوبے جوزجان کے ضلع پر قبضہ کرلیا

کابل(10ستمبر 2018) افغان طالبان نے افغان صوبے جوزجان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ شمالی صوبے سرائے پل کے دارالحکومت پر قبضہ کے لیے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان حکام نے تصدیق کی کہ طالبان نے ملک کے شمالی صوبے جوزجان کے ضلع خام آب پر قبضہ کر لیا ہے، حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے شدید جھڑپوں کے بعد ضلع کا کنٹرول طالبان نے حاصل کر لیا ہے۔

دوسری طرف افغان صوبے قندوز میں رات گئے طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا اور 15 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہشتگردوں نے حملے میں دشت آرچی میں قائم چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، حکام نے تصدیق کی کہ طالبان کے حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکارہلاک اور18 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کو ہی طالبان نے شمالی صوبے سرائے پل کے صوبائی مرکز پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسزاورطالبان جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔صوبائی گورنرکے ترجمان ذبیح اللہ اماںی نے تصدیق کی کہ طالبان نے اتوار کی رات کو صوبے کے مرکز پر تین اطراف سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مزید کمک نہیں بھیجی گئی تو صوبائی دارالحکومت طالبان کے قبضے میں چلا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی میں دونوں طرف سے ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن ابھی تک صیحح تعداد کا علم نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیے

یمن :سرکاری فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں،73 باغی، 11 فوجی اہلکار جاں بحق

بصرہ میں کشیدہ صورتحال کےبعد عراقی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ

Comments are closed.

Scroll To Top