تازہ ترین
طالبان نے افغانستان میں 2 امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی

طالبان نے افغانستان میں 2 امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی

واشنگٹن:(14 ستمبر 2018) طالبان نے افغان سرزمین پر امریکا کے دو فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی۔

امریکا کا اصرار ہے کہ وہ افغانستان میں دو فوجی اڈے قائم رکھے گا جو بگرام اور شورابک میں موجود ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو امریکی فوج کے اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل طور پر افغانستان چھوڑے اور وہ صرف سفارتی مشن کیلئے امریکی عملے کی موجودگی پر راضی ہیں، جس کے بعد فی الوقت امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیلی فوج نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

جاپانی وزیر اعظم کی جانب سے ملکی آئین تبدیل کرنے کا عندیہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top