تازہ ترین
ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کردی

ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کردی

اسلام آباد: (15 اکتوبر 2018) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2018ء کے نتائج کے بعد پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے مجموعی طور پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں سے سب سے زیادہ 15 نشتیں حاصل کی ہیں۔تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی چار، خیبر پختونخوا کی چھ جبکہ پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ادھر مسلم لیگ (ن) مجموعی طور پر 11 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی چار، پنجاب اسمبلی کی چھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک نشست جیتی۔مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی دو جبکہ متحدہ مجلس عمل نے قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی دو جبکہ اے این پی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو حلقوں سے فتح سمیٹی۔پنجاب اسمبلی کے دو جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے سے آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شفاف الیکشن ہو گا تو کوئی شکایت نہیں ہو گی، مصطفیٰ کمال

الیکشن کمیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top