تازہ ترین
ضمنی انتخابات: امیدوار کاغذات نامزدگی کل تک واپس لے سکتے ہیں، الیکشن کمشین

ضمنی انتخابات: امیدوار کاغذات نامزدگی کل تک واپس لے سکتے ہیں، الیکشن کمشین

اسلام آباد: (14 ستمبر 2018) ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کل تک واپس لے سکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات 16 ستمبر کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 37 حلقوں کیلئے پولنگ کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے 37 حلقوں کے رائے دہندگان کے اعداد و شمار بھی جاری کردیئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی رجسٹریشن کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی ہے۔ اوورسیز پاکستانی 17 ستمبر صبح نو بجے تک آن لائن ووٹ رجسٹر کراسکیں گے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

الیکشن کمیشن کے مطابق چھتیس حلقوں میں رجسٹرڈ بیرون ملک ووٹرز کی تعداد سا ت لاکھ  بتیس ہزار ہے۔ چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانی آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چھ  ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی ہے، جبکہ صرف ایک لاکھ لوگوں ویب سائٹ پر وزٹ کیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے ووٹ ویب سائٹ پر رجسٹریشن میں عدم دلچسپی سے حکام پریشان ہیں۔

ادھر بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔ دہری شہریت رکھنے والے اوورسیز پاکستانی الیکشن کمیشن کی دی گئی ویب سائٹ پر اپنے ووٹ کے اندراج میں ناکام ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کا ووٹ درج کرنے کا سسٹم بری طرح ناکام ہے جس کے باعث برطانیہ، یورپ اور امریکا سمیت پوری دنیا میں دہری شہریت والے رکھنے والے پاکستانی پریشان ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن نے سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی

الیکشن کمیشن کا ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا ڈیموں کی تعمیر میں حصہ لینے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top