تازہ ترین
ضمنی الیکشن جیتنے والے والے 22 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

ضمنی الیکشن جیتنے والے والے 22 امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: (18 اکتوبر 2018) الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن جیتنے والے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بائیس امیدواروں کے کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر تیرہ امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رک گیا۔

چودہ اکتوبر کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 22 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ ہونے کے باعث 13 امیدواروں کی کامیابی کانوٹیفکیشن رک گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

قومی اسمبلی کے سات ارکان، پنجاب اسمبلی کے آٹھ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کے تین جبکہ سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے دو دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 131 لاہورسے خواجہ سعدرفیق، این اے 65 چکوال سے چوہدری سالک حسین، این اے 69 گجرات سے مونس الہیٰ، این اے 60 راولپنڈی سے شیخ راشد شفیق، این اے 35 بنوں سے زاہد اکرم درانی اور این اے 56 اٹک سے ملک سہیل خان اور این اے 243 کراچی سے عالمگیرخان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر شاہد خاقان عباسی، علی نواز اعوان، منصور حیات خان اور علی گوہر خان سمیت 13 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو 31 دسمبرتک اپنے اور اہلخانہ کے سالانہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ارکان سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور دفاترسے حاصل کرسکتے ہیں۔

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 16 جنوری کومعطل کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

الیکشن کمیشن کی ارکان پارلیمنٹ کو مالی گوشوارے جمع کراوانے کی ہدایت

سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی مدت ملازمت میں 14 ماہ کی توسیع

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top