تازہ ترین
صومالیہ:یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک

صومالیہ:یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک

موغادیشو( 02اکتوبر، 2018) افریقی ملک صومالیہ میں یورپی یونین کے فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوجی قافلے پر کارسوار خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس کے باعث 3 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

حملے میں کسی فوجی اہلکار کی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باعث زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب مذکورہ حملے کی ذمے داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے، اطالوی فوج نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے افواج صومالیہ میں فوجی مشن کے تحت موجود ہیں، جس قافلے پر حملہ کیا گیا تھا ان میں اطالوی فوجی موجود تھے۔

واضح رہے کہ صومالیہ 1990 کی دہائی کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور وہاں اقوام متحدہ کی  امن فوجی تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیے؛

انڈونیشیا میں سونامی اور زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 844 ہو گئی

فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے یورپی ہائی کمیشن کا 40 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top