تازہ ترین
صوبائی وزیر صحت کا چارسدہ ڈی ایچ کیو اسپتال کارات گئے اچانک دورہ

صوبائی وزیر صحت کا چارسدہ ڈی ایچ کیو اسپتال کارات گئے اچانک دورہ

چارسدہ (12جنوری ، 2019) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ کا رات گئے اچانک دورہ کیاجہاں ڈاکٹروں کی غیر موجودگی، صفائی کی ناقص صورتحال اور سہولیات کی فقدان پر انھوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام نے اہلیت مکمل نہ ہونے پر ڈی ایم ایس جبران کو معطل کرکے سابق ایم ایس جمال اکبر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈاکٹرہشام نے اسپتال کی لیبارٹری ، میڈیکل اسٹور،آپریشن تھیٹر اور مختلف وارڈوں کا معائنہ بھی کیا۔

وزیر صحت نےمریضوں سے ان کےمسائل اور شکایات سنیں۔ اس موقع پر مریضوں کے لواحقین نے وزیر صحت کے سامنے شکایات کے انبار لگادیے۔ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کے تالے کھولے تو آپریشن تھیٹر میں چوہے پائے گئے۔

وزیر صحت ہشام خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ اسپتال کی حالت انتہائی خراب ہے اور جب تک بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہوں تو ایسے حالات میں مریض کیونکر چارسدہ اسپتال لائے جائیں  گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top