تازہ ترین
صوابی: پسند کی شادی پر فائرنگ، بیٹی اور داماد جاں بحق

صوابی: پسند کی شادی پر فائرنگ، بیٹی اور داماد جاں بحق

صوابی:(14 نومبر 2018) خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اسکے شوہر کو قتل کردیا ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے پابینی میں باپ اور بیٹے نے مل کر پسند کی شادی کرنے پر بیٹی اور اس کے شوہر کو فائر کرکے قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ دونوں میاں بیوی ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اپنے آبائی گھر کو چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور: یوسف آباد سے 2 بوری بند لاشیں برآمد

پشاور: یوسف آباد سے 2 بوری بند لاشیں برآمد

Comments are closed.

Scroll To Top