تازہ ترین
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد: (10 اگست 2018) صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کوطلب کر لیاہے ۔ نگراں وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر کوبھجوائی تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر نے قومی اسمبلی کااجلاس تیرہ اگست کوبلانے کی سمری منظور کر لی ہے۔ پہلے دن کے اجلاس میں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ا سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

 

اسپیکرباقی نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔ تمام نومنتخب اراکین کو ناموں کے حروف تہجی کے مطابق نشستیں الاٹ ہونگی۔ حلف اٹھانے کے بعد تمام ارکان کو اسپیکر باری باری اپنے روسٹرم پر طلب کریں گے جووہاں حلف نامہ کے رجسٹر پر دستخط کرے گا۔ پارلیمانی رویات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اراکین کومبارکباد دیں گے۔ ارکان کی حلف برداری کے بعداسپیکر کا انتخاب ہو گا۔

نومنتخب اسپیکر سے اسپیکر ایاز صادق حلف لیں گے اوراپنی نشست حوالہ کریں گے۔ نومنتخب اسپیکر فوری طور پر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے، اسپیکر نئے ڈپٹی اسپیکرسے اسپیکرحلف لیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اسپیکروزیراعظم کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

چونتیس آزاد امیدواروں کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top