تازہ ترین
صدر مملکت عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

صدر مملکت عارف علوی کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

جدہ: (12 دسمبر 2018) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے الیمامہ پیلیس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور سعودی فرمانروا کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستان کے قائم مقام سفیر ذیشان احمد اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان بھی موجود تھے۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مدینہ منورہ سے ریاض پہنچے تو ایئرپورٹ پر  ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، سعودی حکام اور پاکستانی سفارتخانے  کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی صدر پاکستان کے ہمراہ مدینہ سے ریاض آئے۔

یہ بھی پڑھیے

شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، عارف علوی

امن کے لئے فاٹا کے لوگوں نے بھی بڑی قربانیاں دی ہیں، عارف علوی

 

Comments are closed.

Scroll To Top