تازہ ترین
لودھراں میں شکست مخالفین کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، نواز شریف

لودھراں میں شکست مخالفین کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، نواز شریف

لاہور: (14 فروری 2018) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا راغب نعیمی سے ان کے دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ خطیب جامعہ نعمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے گزشتہ روز انتقال کرنے والی ڈاکٹر راغب نعیمی کی دادی کے لئے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شریف خاندان کی جامعہ نعیمہ سے گہری وابستگی ہے،جب ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو شہید کیا گیا تومجھے دلی طورپر گہرا دکھ ہوا تھا۔راغب نعیمی سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین نے جھوٹ ،گالم گلوچ اور ذہنوں کو خراب کرنے کی سیاست کی اور ہم نے عوام کی خدمت کی ،لودھراں میں جو ہوا ،وہ قوم کافیصلہ ہے ،اس فیصلے کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا لیکن عوام نے پھر بھی اپنا فیصلہ سنایا ۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ اب عدالتوں میں بیٹھے ہوئے منصفوں کو بھی سوچنا ہو گا کیو نکہ وہ اللہ کا سامنے سب سے زیادہ جواب دہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام عوام کے دلوں اور ذہنوں تک پہنچ گیا ،ملک میں 70سال سے ووٹ کا احترام نہیں ،ووٹ کے تقدس کا پیغام کونے کونے تک لے کر جائیں گے ،عوام کے ووٹوں کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام سب کو کرنا چاہیے ،تب ہی ملک آگے بڑھے گا ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے لودھراں میں ہمیں عزت بخشی ،لودھراں کی عوام کا مشکور ہوں ،دل چاہتا ہے وہا ں جا کر عوام کا شکریہ ادا کروں ۔

یہ بھی پڑھیے

میرے خلاف فیصلے دینے والی عوامی فیصلہ دیکھ لیں، نواز شریف

این اے 154: نون لیگ نے میدان مار لیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top