تازہ ترین
صحافیوں کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے: مریم اورنگزیب

صحافیوں کے تحفظ کا بل جلد پارلیمنٹ سے منظور کرائیں گے: مریم اورنگزیب

راولپنڈی/ اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہئے، صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ صحافیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کا بل جلد پارلیمنٹ سے پاس ہو گا۔

راولپنڈی میں میڈیاورکرز ورکشاپ اور اسلام آباد میں پیس امن فلم فیسٹیول سے خطاب میں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت دہشتگردی کی وجہ سے ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امن آیا ہے، حتیٰ کہ کھیلوں کے میدان بھی آباد ہورہے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے لوگ ووٹ دے کرآگے لاتے ہیں، مگر انہیں چند سیکنڈز میں ہٹا دیا جاتا ہے۔ جب تک عوام کے ووٹ کی عزت نہیں ہوگی تب تک ملک ترقی نہیں کرے گا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیر مملکت برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کی بات کرنے والی جماعت کبھی بھی صحافیوں کے خلاف اقدامات نہیں کرسکتی، صحافیوں کے تحفظ کا بل بھی جلد پارلیمنٹ سے منظورکرالیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے

مریم اورنگزیب کی پرنٹ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

اسلامی خطاطی اللہ تعالیٰ کے کلام سے محبت کے اظہار کا ذریعہ ہے، مریم اورنگزیب

Comments are closed.

Scroll To Top