تازہ ترین
صبح کی چہل قدمی، صحت مند زندگی کا راز

صبح کی چہل قدمی، صحت مند زندگی کا راز

لاہور: (07 اکتوبر 2018) صحت مند زندگی کا راز صبح کی چہل قدمی میں پوشیدہ ہے۔ تندرست اور توانا زندگی کیلئے روزانہ کی چہل قدمی ہر عمر کے شخص کیلئے فائدہ مند ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق صبح کی سیر اور بھاگ دوڑ دماغ کو صحت مند اور تند رست بناتی ہے اور آلودگی کے اس دور میں صبح کی تروتازہ ہوا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ تازگی اور خوشگوار ماحول میں چند لمحات گزارنے کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد صبح سویرے ہی مختلف پارکس کا رخ کر لیتی ہے۔

صبح کی سیر ایک خوبصورت تجربہ توہے ہی لیکن اس کے لئے نیند کی بھی قربانی دینی پڑتی ہے۔  چہل قدمی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ صبح کی سیر سے بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کی سیر سے بلڈ بریشر، شوگر جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور دل کے مریضوں کے لئے تو صبح کی سیر کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مصنوعی دل لگنے کے بعد خاتون مریضہ نے چہل قدمی شروع کردی

کارحادثے میں‌ معذور ہونے والی منیبہ مزاری کی 10 سال بعد چہل قدمی

Comments are closed.

Scroll To Top