تازہ ترین
صادق آباد: پولیس کا سرچ آپریشن، 24 اشتہاری ملزمان گرفتار

صادق آباد: پولیس کا سرچ آپریشن، 24 اشتہاری ملزمان گرفتار

صادق آباد:(10 اگست 2018) پولیس کا ماچھکہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران قتل، اقدام قتل ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان میں مطلوب 24 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی جاوید اختر کے مطابق صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں مطلوب 24 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد میں سے 15 اشتہاری قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عںاصر کیخلاف کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مستونگ حملے میں ملوث خودکش بمبار کے والد اور بھائی گرفتار

کراچی: بھتہ وصول کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال

Comments are closed.

Scroll To Top