تازہ ترین
صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی

صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(18اکتوبر، 2018) اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔

صاحبزادہ جہانگیر کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹی فکیشن 15 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے سوشل میڈیا پر صاحبزادہ جہانگیر پر برطانیہ میں تین کمپنیوں کے ڈیفالٹر اور بدعنوانی کے الزامات کا چرچا ہے۔

صاحبزادہ جہانگیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے معاون خصوصی کا عہدہ دینا اعزاز کی بات ہے اور میں اس کام کے لیے کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لے رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے، میری کردارکشی کی گئی جو میری کارکردگی پر اثرانداز ہو سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم کیلیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا، ذاتی حیثیت میں ملک کے لیے سرمایہ لانے کا کام جاری رکھوں گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صاحبزادہ جہانگیر نے معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ صاحبزادہ جہانگیر نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والی مہم پر عہدہ لینے سے معذرت کی۔

یہ بھی پڑھیے:

آرمی چیف کا دورہ اٹلی: عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

وزیراعظم عمران خان کا نیوز پرنٹ پر عائد 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top