تازہ ترین
شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

اسلام آباد: (22 مارچ 2018) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئی ہیں۔

شیری رحمان ایوانِ بالا میں پہلی خاتون حزب اختلاف مقرر ہوگئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کردیا ہے۔

شیری رحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے کے بعد اپنا دفتر بھی سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل تھی۔ شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم نے پوری قوم کو یرغمال بنارکھا ہے، شیری رحمان

حکومت کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قومی سلامتی اجلاس بلائے، شیری رحمان

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top