تازہ ترین
شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں خاتون ڈاکٹرکوہراساں کرنے کا معاملہ

شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں خاتون ڈاکٹرکوہراساں کرنے کا معاملہ

ویب ڈیسک:(24 ستمبر 2018) رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے پر لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ڈاکٹرز چوتھے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔

رحیم یار خان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ شیخ زید اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے پرنسپل آفس کے باہر احتجاج کیا ۔جس کے باعث اسپتال کی او پی ڈی چوتھے روز سے بند ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے شیخ زید اسپتال آنے پر ہڑتال ختم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ طرز پر پنجاب میں ڈاکٹرز کو سیکیورٹی دی جائے۔پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعش ملتان نشتر اسپتال اور چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیز بھی بند کر دی گئی ہیں۔ جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹر زکے ہڑتال کے باعش ملتان نشتر اسپتال اور چلڈرن اسپتال کی او پی ڈیزبند ہونے سے مریض کو مشکلات کا سامنا پے جس کے بعد مریضوں کےلواحقین بھی ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج پر اتر آئے۔

یہ بھی پڑھیے

لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی پر ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب بھر میں احتجاج

خواتین ڈاکٹروں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر وکلا گروپ نے ینگ ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top