تازہ ترین
شیخوپورہ کے قریب چیف جسٹس آف پاکستان کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ

شیخوپورہ کے قریب چیف جسٹس آف پاکستان کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ

اسلام آباد: (08 نومبر 2018) لاہور موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب چیف جسٹس آف پاکستان کےاسکواڈ کی گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں اسکواڈ کے آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں شیخوپورہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

لاہور موٹروے پر شیخوپورہ کے قریب چیف جسٹس کے اسکواڈ کی گاڑی ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے اسکواڈ کے ساتھ اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ کور رنجیت انٹرچینج کے قریب اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

حادثے میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار محفوظ رہے جبکہ اسکواڈ کے چھ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو شیخوپورہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، جس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان بھی ٹراما سینٹر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔زخمی ہونے والے اہلکاروں میں شاہد، رفاقت، عمر وقاص، اصغر، شیخ راشد، اعظم، زاہد اور ڈرائیور فیاض  شامل ہیں۔ جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو لاہور منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس اطہر من اللہ کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تقرر کی منظوری

چیف جسٹس نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے ردعمل میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top