تازہ ترین
شیخوپورہ: مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات

شیخوپورہ: مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات

شیخوپورہ:(10 اگست 2018) شیخوپورہ میں مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات ہکے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کنڈیکٹر زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کنڈیکٹر زخمی ہوگیا ہے۔ ڈاکو مسافروں سے نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیے

شیخوپورہ میں بتی چوک سے سات ڈاکو مسافروں کے بھیس میں بس میں سوار ہوئے۔ جیسے ہی بس فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ کے قریب پہنچی تو ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر مسافروں سے لوٹ مار شروع کردی۔

ڈاکوؤں نے چلتی بس میں مسافروں سے نقدی، زیورات اور موبائل فونز چھین لئے۔ دوران ڈکیتی بس کے کنڈیکٹر نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے گولی مارکر اسے زخمی کردیا۔

ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار کرنے کے بعد بس روک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ دوران ڈکیتی وہ ون فائیو پر بار بار فون کرتے رہے مگر کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ جس پر مسافروں نے پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے

چنیوٹ میں ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

چونیاں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

Comments are closed.

Scroll To Top