تازہ ترین
بی بی کی برسی پر ملک بھر سے کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، بلاول بھٹو

بی بی کی برسی پر ملک بھر سے کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے، بلاول بھٹو

کراچی: (12 دسمبر 2018) اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مشترکہ صدارت میں سینئر رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں پر پیپلز پارٹی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔ سینئر رہنماؤں کے اجلاس میں خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، قائم علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں نے گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ جبکہ اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر پورے ملک سے کارکنان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو طلب کرلیا

ہم یوٹرن نہیں لیتے، بلاول بھٹو

 

Comments are closed.

Scroll To Top