تازہ ترین
شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پشاور: (15 نومبر 2018) شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پولیس کے اعلیٰ افسران اور شہریوں کی  بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سے قبل افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کی میت طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام حوالے کی جس کے بعد کو میت پشاور روانہ کیا گیا۔قبل ازیں افغان حکام نے پاکستانی حکام کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت دینے سے انکار کر دیا تاہم ایس پی طاہر داوڑ کے بیٹے امجد کو میت کی وصولی کیلئے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ پشاور پولیس سے تعلق رکھنے والے افسر محمد طاہر خان داوڑ 17 روز قبل اسلام آباد کے علاقے ایف ٹین سیکٹر میں واک کرتے ہوئے غائب ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی کچھ خبر نہیں ملی تھی۔

بعدازاں خبریں گردش کرتی رہیں کہ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے پشاور کے ایس پی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا ہے، مقتول کی تشدد زدہ لاش افغان صوبے ننگرہار سے بر آمد ہوئی۔اہلخانہ کے مطابق ایس پی طاہر داوڑ چھٹیوں پر تھے اور وہ ذاتی کام کے سلسلے میں اسلام آباد پہنچے تھے۔ جس کے بعد ان سے اچانک موبائل فون پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ افغان انتہا پسند تنظیم نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایس پی طاہر داوڑ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی

افغان حکام کا پاکستانی حکام کو ایس پی طاہر داوڑ کی میت دینے سے انکار

 

Comments are closed.

Scroll To Top