تازہ ترین
شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی کا 87 واں یومِ پیدائش

شہنشاہ جذبات اداکار محمد علی کا 87 واں یومِ پیدائش

ویب ڈیسک:(19 اپریل 2018) شہنشاہ جذبات اور کئی دہائیوں تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار محمدعلی کا ستاسی واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے، محمدعلی نے تین سو کے قریب فلموں میں لازوال اداکاری کے جوہر دکھائے۔محمد علی انیس اپریل انیس سو تیس کو ہندوستان کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر کے بعد انیس سو باسٹھ میں فلم چراغ جلتا رہا سے بطور ولن فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔محمد علی کی بطور ہیرو پہلی فلم شرارت تھی، انیس سو چھیاسٹھ میں فلم آگ کا دریا نے انہیں سپر اسٹار بنا دیا، جس کے بعد انہوں نے وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے۔جذبوں اور احساسات کو اداکاری کے ذریعے بیان کرنے والے محمد علی کو شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا، انہوں نے صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت تین سو کے قریب اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔

اداکار محمد علی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی جبکہ ہندوستان کی جانب سے نوشاد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔محمد علی انیس مارچ دو ہزار چھ کو گردوں کی بیماری کے باعث ہم سے جدا ہو گئے تاہم ان کی لازوال اداکاری کے نقوش آج بھی عوام کے دلوں میں ثبت ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ترقی پسند اور انقلابی شاعر فیض احمد فیض کا 107 یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

عبدالستار ایدھی کاآج 90واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top