تازہ ترین
شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ

شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی:(18 دسمبر 2018) شہر قائد میں سرد موسم ناصرف آگیا بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج شہر قائد میں پارہ 9ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جو رواں سال کے دوران موسم سرما میں کراچی کا کم ترین درجہ حرارت ہے۔

کراچی میں علی الصبح کام کے لیے نکلنے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو خنک موسم نے اپنی آمد کے متعلق صحیح سے بتا دیا۔

اسکول کے طلبہ و طالبات گرم جیکٹس اور سوئٹرز میں گھروں سے نکلے جبکہ موٹر سائیکل سواروں نے لیدر و کپڑے کی جیکٹس، اونی سوئٹرز و دستانے زیب تن کرکے خود کو سردی سے محفوظ کرنے کی کوشش کی۔2018: Year’s Coldest Day In Karachiشہر میں سردی کا زور بڑھتے ہی ناصرف گھروں میں لحاف ،کمبل اور گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے بلکہ گرم سوپ، یخنی،گرم دودھ اور فرائی مچھلی والوں کی دکانوں پر بھی شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔

جو شہری اس سرد موسم میں احتیاط نہیں کر رہے انہیں موسمی بیماریوں، نزلہ، زکام، کھانسی،گلے اورسانس کے امراض نے اپنی لپیٹ میں لیے لیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، اسکردو منفی 12ڈگری سینٹی گریڈ کےساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔ استور میں درجہ حرارت منفی 9، گوپس میں منفی 8، کالام، ہنزہ، قلات اور کوئٹہ میں منفی 6، اسلام آبادمیں ایک ڈگری، پشاورمیں دو، لاہور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی شہر قائد میں رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق شہر میں رواں سال کے موسم سرما کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔کراچی میں رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈتفصیلات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضا فہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں کل کم از کم درجہ حرارت 12 ڈگری تھا جو آج مزید کم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں رواں سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

Comments are closed.

Scroll To Top